فرزند شاہکوٹ ©””فخرشاہکوٹ”بن گیا

کپتان کا سپاہی میاں محمد عاطف شاہکوٹ کیلئے ایسے ہی “انمول ©”جیسے پاکستان کیلئے عمران خان
میاں عاطف کے انفرادی رویے سے انکے کئی احباب نالاں ضرور ہیں لیکن انکی اجتماعی سوچ اورفلاحی منصوبوں نے بڑوں بڑوں کی بولتی بند کر دی بلدیاتی انتخابات میں بھی مخلص قیادت میدان سجائے گی

2سال میں شہر اورعلاقہ بھر کے پچاس سالہ مسائل حل کروائے تاریخ میں پہلی بار 0%کرپشن پر شفاف اور معیاری کام مکمل ہوئے ماہرین نے پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کی مہارت استعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ امانت سمجھ کر ضروری جگہوں پر استعمال کیا محدود وسائل میں عوام کے نصف مسائل حل ہوئے سابقہ ادوار میں حلقہ میںبے کار منصوبوں پر ©”مال بناﺅ مہم “کے تحت قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا گےا ،میاں محمد عاطف نے اپنی خاندانی دیانت اور شرافت سے کئی سازشوں کو ناکام بنایا :کاروانِ عدل سروے رپورٹ
شاہکوٹ(کاروانِ عدل نیوز/سروے رپورٹ مہر عطاءمین سے)کپتان کے انمول سپاہی نے “فرزند شاہکوٹ”ہونے کا حق ادا کر دیا اپنی امانت دیانت شرافت اور مخلص روئیے سے عوام کیلئے مسیحا ثابت ہونے والے ایم پی اے پی پی 132میاں محمد عاطف کی دو سالہ کارکردگی پر کاروانِ عدل نیوزٹیم نے علاقہ بھر کے معززین نوجوانوں سیاسی سماجی تاجر راہنماﺅں سے تفصیلی بات چیت کے بعد سروے رپورٹ جاری کی جسمیں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ میاں عاطف کے انفرادی رویے سے انکے کئی احباب نالاں ضرور ہیں لیکن انکی اجتماعی سوچ اورفلاحی منصوبوں نے بڑوں بڑوں کی بولتی بند کر دی ہے انفرادی مفادات کے پجاری کئی افراد ان سے گلے شکوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن اجتماعی طور پر وہ ایک مخلص قیادت کے طور پر ابھرے ہیںامید کی جاتی ہے کہ انکی زیر نگرانی بلدیاتی انتخابات میں بھی مخلص قیادت میدان سجائے گی الیکشن میں انھیں عوامی حلقوں کی طرف سے جو اعزازی خطاب “فرزند شاہکوٹ©”دیا گیا تھا ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا سہراسر پر سجا کر انھوں نے اس خطاب کی لاج رکھ ہے۔کپتان کا سپاہی میاں محمد عاطف شاہکوٹ اور علاقہ بھر کیلئے ایسے ہی “انمول ©”ثابت ہوئے ہین جیسے پاکستان کیلئے عمران خان ایک مخلص ایماندار اور عوام کا درد رکھنے والے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔کاروانِ عدل نیوز ٹیم سے بات کرتے ہوئے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ 2سال میںمیاں محمد عاطف نے اپنی مدبرانہ قیادت میں شہر اورعلاقہ بھر کے پچاس سالہ وہ مسائل حل کروائے ہیں جنہیں سابقہ ادوار مین پش پشت ڈالا جاتا رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار 0%کرپشن پر شفاف اور معیاری کام مکمل ہوئے ہیں اور جو کام جاری ہیں انکا معیار اور کوالٹی بھی مثالی ہے میاں عاطف کی زیر نگرانی ماہرین نے پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کی مہارت استعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ امانت سمجھ کر ضروری جگہوں پر استعمال کیاگیا جو کہ خوش آئند اقدام ہے محدود وسائل میں عوام کے انتہائی ضروری نصف مسائل حل ہوئے ہیں باقی پر بھی پلاننگ جاری ہے جبکہ سابقہ ادوار میں حلقہ میںہاکی اسٹیڈیم جیسے کئی بے کار منصوبوں پر ©”مال بناﺅ مہم “کے تحت قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا گےا جو کہ عوام کے کسی استعمال میں نہیں ہیں اور ان پر کی گئی کثیر لاگت ضائع اور بے کار ہو چکی ہے ،میاں محمد عاطف نے اپنی خاندانی دیانت اور شرافت سے کئی سازشوں کو ناکام بنایااور انکی سیاسی زندگی کو ناکام بنانے کیلئے کی گئیں پے در پے سازشیں انکے عزم مصمم کے آگے دم توڑ گئیں ۔شہر اور علاقہ بھر کیلئے میاں محمد عاطف کا کردار اس مسیحا کی طرح نکھر کر سامنے آیا ہے جس کا فی الحال علاقہ بھر میں کوئی متبادل نظر نہیں آرہا اور عوامی حلقوں میں انکی کارکردگی اے پلس گریڈ کے ساتھ خراج تحسین کے لائق ہے

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial