ریسکیو1122کی ہیلپ لائن پر بوگس ،غیر متعلقہ اور غیر مہذب کالزکرنے والے شخص کو 6ماہ قید یا 50ہزار روپے جرمانہ


ننکانہ صاحب (کاروانَ عدل نیوز) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے کہا کہ ریسکیو 1122ننکانہ کوجنوری 2020ءمیں موصول ہونے والی1869ایمرجنسیز کالز میں سے389سڑک کے حادثات،1190میڈیکل ایمرجنسیز18,آگ لگنے کے واقعات ،41لڑائی جھگڑوں کے واقعات،پانی میں ڈوبنے کا1واقعہ،عمارت کے منہدم ہونے کے 7 واقعات اور223دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں ۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب نے7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے1869ایمرجنسیز میں1913متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں178زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی1688متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران47متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے زندگی کی بازی ہار گئے۔اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدائت کی روشنی میں بوگس ،غیر متعلقہ اور غیر مہذب کالزکرنے والے افراد کے خلاف پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 1122کی ہیلپ لائن پر بوگس ،غیر متعلقہ اور غیر مہذب کالزکرنے والے شخص کو 6ماہ قید یا 50ہزار روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے اس موقع پر الیکٹرونک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا نمائندگان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ عوام میں شعور اور آ گاہی فراہم کرنے میں ریسکیو 1122ننکانہ کا ساتھ دیں ۔ریسکیو 1122کی ہیلپ لائن پر صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی کال کریں ۔اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد شاہد ،تمام ریسکیو آفیسر ز اور میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو1122علی اکبر بھی موجو د تھے ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial