تھانہ صدر ننکانہ صاحب سے چند کلو میٹر دور ڈھاری بھٹیاں منشیات فروشی اورجرائم کا گڑھ بن گیا

ننکانہ صاحب( کاروانِ عدل نیوز/شاہزیب گجر سے)تھانہ صدر ننکانہ صاحب سے چند کلو میٹر دور ڈھاری بھٹیاں منشیات فروشی اورجرائم کا گڑھ بن گیا مقامی پولیس کی چشم پوشی کے باعث بدنام زمانہ منشیات فروشوں کا دھندہ عروج پر، نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، چرس، ہیروئین اور شراب سمیت ہرقسم کا نشہ سرعام دستیاب ہے جس کے باعث نہ نوجوان نسل تباہ و برباد ہو رہی ہے بلکہ وہ منشیات خریدنے کے لیے دیگر جرائم اختیار کرنے پر مجبور ہیں ، نشہ کے باعث اب تک متعدد ماﺅں کے نوجوان بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمٰن کھاڑک سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو تباہی و بربادی سے بچانے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے منشیات فروشی کے دھندے کا فوری طور پرخاتمہ کیا جائے تاکہ مزیدماو¿ں کی گودیں اجڑنے سے بچ سکیںیاد رہے کہ چند روز قبل محلہ شاد باغ کالونی ننکانہ صاحب کی رہائشی ایک بچی نے بھی فون کرکے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کو ننکانہ صاحب میں منشیات کی سرعام خرید و فروخت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial