پاکستانی شہروں اور سڑکوں نے بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو اپنا مداح بنا لیا موٹروے پر سفر کرتے ہوئے مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے میں کینیڈا آگیا ہوں، بھارتی اداکار


معروف بھارتی اداکار اور گلوکارگپی گریوال کچھ عرصہ قبل پاکستان آئے تھے ۔پاکستان کے دورے پر انہوں نے اپنے آبائی گاؤں کا بھی دورہ کیا جہاں ان کے بزرگ 1947 سے پہلے رہتے تھے۔پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کے شہروں اور سڑکو ں نے بھارتی گلوکار کو اپنا مداح بنا لیا ہے۔ گپی گریوال نے دورے کاآغاز ننکانہ صاحب میں موجود گرودوارے سے کیا ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنا میرا ہمیشہ سے خواب تھا جو آج پورا ہو گیا ہے۔پاکستان کے بارے میں انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے گپی گریوال نے بتایا کہ انہیں پاکستان کیسا لگا۔ بات کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان جا کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے میں کینیڈا آگیا ہوں۔

اپنے آبائی گاؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ تھوڑا پسماندہ علاقہ تھا، لیکن جب میں لاہور اور اسلام آباد گیا، وہاں کی سڑکیں اور ماحول دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial