ٹائیگرز فورس کا کردار مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگا،کورونا متاثرین میں امدادسیاسی وابستگی کے بغیر تقسیم کی گئی ہے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ

ننکانہ صاحب(کاروانِ عدل نیوز/شاہزیب گجر سے )وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹائیگرز فورس کا کردار مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگا،کورونا متاثرین میں امدادسیاسی وابستگی کے بغیر تقسیم کی گئی ہے، وزیراعظم کے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت 154ارب روپے مستحق گھرانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں،اگرحفاظتی اقدامات پر عمل کیاجائے تو زندگی کا پہیہ مناسب انداز میں چل سکتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے کمیٹی روم میں ٹائیگر فورس اور کورونا وائرس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد کمال،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،چیف ایگزیکٹو آفیسر(ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) جاوید اقبال بابر، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی و رہنما و سابق تحصیل ناظم ننکانہ شہزاد خالد خاں المعروف مون خاں،ضلعی صدر پی ٹی آئی پیر سرور شاہ سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے وفاقی وزیر داخلہ پیر اعجاز احمد شا ہ کو کورونا وائرس اور ٹائیگر فورس کے حوالے سے تفصیلاًبریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ننکانہ صاحب میں آٹھ ہزار افراد ٹائیگرفورس میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں ٹائیگرفورس کے لیے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی اور تحصیل لیول پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جوکہ ان کی تربیت کرنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ٹائیگرفورس کی سکوٹنی کی جائے ،ٹائیگر فور س بنانے کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے اور ضرورت مندوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کے لیے بھی ٹائیگرفورس اپنا کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے زیادہ غربت کا ڈر ہے،بھوکا اور ضرورت مند لاک ڈاﺅن میں نرمی چاہتا ہے ، مخیرحضرات مستحق افراد کی مددکے لیے آگے آئیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حفاظتی انتظامات پرمکمل عملدرآمد کریں،مسجد میں کم سے کم لوگ اعتکاف کریں، رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے کوئی نیا ضابطہ اخلاق جاری نہیں کیا جائے گا،نماز عید کے لیے علماءمتفق ہیں کہ مساجد کی بجائے کھلی جگہوں پر نمازعید ادا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان میںفیکٹریاںہینڈ سینیٹائزراوروینٹی لیٹر تیار کررہی ہیں پاکستان دنیا کو فی وینٹی لیٹر26لاکھ میں فروخت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے کرپشن ختم ہوجائے تو ترقی کرنے میںپوری دنیا پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کام کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیااس موقعہ پر وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial