ورلڈ کپ 2019ءکے لیے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

وہاب ریاض اور محمد عامر ان،فہیم اشرف،عابد علی اور جنید خان سکواڈ سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب  پیر 20 مئی 2019  12:39

ورلڈ کپ 2019ءکے لیے 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
لاہور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019ءکے لیے حتمی 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض اور محمد عامر کو بھی میگا ایونٹ کا ٹکٹ مل گیا،فہیم اشرف،عابد علی اور جنید خان سکواڈ سے باہر ہوگئے ۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان و وکٹ کیپر)،فخر زمان،امام الحق،بابر اعظم، محمد حفیظ،شعیب ملک،حارث سہیل،آصف علی،شاداب خان ،عماد وسیم، محمد عامر،محمد حسنین،حسن علی اورشاہین شا ہ آفریدی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے 24 اور 26 مئی کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلنا ہیں،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈف میں وارم اپ میچ ہوگا31مئی کو قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کوسری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،5واں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساﺅتھ افریقہ کےخلاف لارڈز میں ہوگا، 7واں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،8واں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز میں5 جولائی کو ہوگا۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial