ننکانہ ورلڈ کینسر ڈے پر پولیس لائن میں آگاہی تقریب کا انعقاد


DPO ننکانہ،پولیس افسران، اہلکاروں کے علاو ہ طلباءنے خون کے عطیات دئیے
ننکانہ صاحب(کاروانِ عدل نیوز) ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر پولیس لائن ننکانہ صاحب میں آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ تھیلیسیمیا کی مریضہ 6 سالہ جویریہ تھی تقریب میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت طلباءنے بھی شرکت کی اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمان کھاڑک نے کہا کہ بلڈ کیمپ میں عطیہ کیے جانے والا خون بلڈ کینسر اور تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے استعمال ہو گا جبکہ سندس فاﺅنڈیشن کے ڈاکٹر عدنان گیلانی، پی آر اوغلام حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کینسر سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کیا جان بچائی تقریب کے بعد سندس فاﺅنڈیشن کے تعاون سے بلڈ کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ڈی پی او اسماعیل الرحمٰن کھاڑک ،پولیس افسران اور اہلکاروں کے علاو ہ طلباءنے تھیلسیمیا اور بلڈ کینسر کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات دیے ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial