ننکانہ میں کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے کےلئے آنیوالی ٹیموں کا گورو دوارہ جنم استھان کا دورہ


ننکانہ صاحب(کاروانِ عدل نیوز )دنیا بھر سے کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پاکستان آنے والی کبڈی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گورو دوارہ جنم استھان کا دورہ کیا ان کھلاڑیوں میں بھارت ،جرمن ، کنیڈا ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کی کبڈی ٹیموں کے کھلاڑی شامل تھے ۔ کھلاڑیوں نے گورو دوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کادورہ کیا جبکہ بھارتی ٹیم سے تعلق رکھنے والے سکھ کھلاڑیوں نے گورو دوارہ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، کبڈی ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں گورودوارہ جنم استھان لایا گیا، ایس پی یو کے میجر عبدالمالک بھی کبڈی ٹیموں کے ہمراہ تھے۔ گورودواہ جنم استھان پہنچے پر ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک ، اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو سمیت دیگر ضلعی افسران نے کھلاڑیوں کا استقبال کیااس موقعہ پر جرمن اور بھارت کی ٹیموں کے سکھ کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان آکر بابا گورونانک کے جنم استھان کے درشن کرنے کی ہماری دیرینہ دلی خواہش پوری ہو گئی ہے انہوں نے پاکستان میں شاندا ر استقبال کرنے اورر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا انہوں نے پاکستانی عوام کے پیارو محبت کو سراہا اور پاکستانی کھانوں کی بھی تعریف کی کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کے بھی مقابلے ہونے چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پیارو محب کی فض اکو فروغ مل سکے اس موقعہ پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور کبڈی ٹیموں کی آمد پر گورودوارہ کے قریب واقع دوکانوں کو بند کراویا دیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial