ننکانہ میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباءاور وکلاءبھی سڑکوں پر نکل آئے


ننکانہ صاحب (کاروانِ عدل نیوز) کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباءاور وکلاءبھی سڑکوں پر نکل آئے ننکانہ صاحب میں ہفتہ یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں کشمیری بھائیوںسے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیاضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی سی راجہ منصور احمد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سے احتجاجی نکالی گئی ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،ترجمان ضلعی انتظامیہ تصور چوہدری،پرنسپل حرا گرائمر سکول قیصر عرفان چوہدری و دیگر ضلعی افسران سمیت شہر بھر کے سرکاری و نجی سکولوںوکالجوں کے طلباءنے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے وکلاءنے ضلع کچہری سے صدر بار طارق احمد شاہ کی زیر صدارت ریلی نکالی ریلیاںتحصیل موڑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں۔ ریلیوں کے شرکاءنے کشمیرمیں بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان،مودی حکومت مردہ باد اور بھارتی فوج مردہ باد کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاءنے بھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی اس موقع پر مقررین نے کطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مودی نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ اور شہ رگ ہے،بھارتی فوج نے کشمیر ی عوام کو اپنے خلاف بغاوت کچلنے کے لیے گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔ بعد ازاںضلعی محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی بوائر ہائی سکول کے ہال میںیوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کی تقریب میں اے ڈی سی جی احمد کمال،سی ای او تعلیم جاوید اقبال بابر،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،پرنسپل کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی ہائی سکول مرزا محمد سلیم،ڈی او سیکینڈری میڈم شاہدہ ،میڈیا کے نمائندگان سمیت کیپٹن حسنین نواز شہید ایم سی ہائی سکول کے طلباءاور گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دل دھڑکتے ہیں وہ کبھی اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھیں،انشااللہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے، کشمیریوں کو گذشتہ 4ماہ سے ان کے گھروں میں قید رکھا ہوا ہے ان پر ہر قسم کی بنیادی شہری سہولیات کے دروازے بند کرکے ظلم و بربریت کی انتہاکی جارہی ہے ،ملک پاکستان کا بچہ بچہ بھارتی بربریت اور ظلم و ستم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے، ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial