ننکانہ سکھ برادری کے مذہبی تہوار ساکا ننکانہ کی101سالہ تقریبات بھوگ کی رسم سے اختتام پذیر

ننکانہ صاحب سے شاہزیب گجر کی رپورٹ
سکھ برادری کے مذہبی تہوار ساکا ننکانہ کی101سالہ تقریبات بھوگ کی رسم سے اختتام پذیر،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوںکو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امن کو فروغ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے،مقررین تفصیلات کے مطابق “ساکا ننکانہ ” میں ہندوﺅں کے ہاتھوں مارے جانے والے سکھوں کی یا د میں گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقدہ تین روزہ تقریبات بھوگ کی رسم سے اختتام پذیر ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق سال21فروری 1921ءکے روز “ساکاننکانہ” میں ہندوﺅں کے ہاتھوں مارے جانے والے سکھوں کی یاد میں گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں© مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف رانا شاہد،ڈپٹی سیکرٹری شرائن عمران گوندل،ممبرصوبائی اسمبلی سردار مہندر پال سنگھ ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویزوڑائچ،ڈی پی او ننکانہ کیپٹن (ر) منصورامان،چیئرمین پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی سردار گوپال سنگھ چاولہ ، ضلعی افسران سمیت سکھ کمیونٹی کے مردوخواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقعہ پر مقررین نے ” ساکا ننکانہ ©” میںاپنی جانیں قربان کرنے والے سکھوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ برباد ہوجاتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویزوڑائچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوںکو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امن کو فروغ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، ساکا ننکانہ کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوںکو بہترین اور فول پروف انتظاما ت فراہم کیے گئے ، اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر ضلعی انتطامیہ ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف رانا شاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جارہاہے،بابا گورونانک کی تعلیمات انسانیت کا درس دیتی ہے۔چیئرمین پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی سردار گوپال سنگھ چاولہ نے اس موقع پر کہا کہ ساکا ننکانہ میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج سکھ قوم آزاد ہے، پاکستان میں موجود گوردوارہ جات کی حالت آج محلوں جیسی ہے جس کا سارا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ پوری سکھ برادری کا مطالبہ ہے کہ نانک شاہی کلنڈر کو چلایا جائے۔ تقریب کے اختتام پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے سکھوں کو سروپے پیش کیے گئے ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial