ننکانہ سٹیٹ آف دی آرٹ پبلک ڈیجیٹل لائبریری کا قیام

 

لائبریری میں 1930سے لیکر2021تک کی شائع شدہ تمام اہم کتب موجود ہونگی۔

ننکانہ صاحب سے شاہ زیب رضا گجرکی رپورٹ
چغتائی لیب کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ پبلک لائبریری‘کا افتتاح کیاگیاجہاں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی تعلیمات کے حوالے سے خصوصی لٹریچر فراہم کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں نجی لیب اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ میونسپل پبلک لائبریری کا ڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ اورچغتائی کے بانی ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی نے افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زینب طاہر،سی او میونسپل ننکانہ یونٹ صغیر بھٹی ، پی اے ٹو سی او محمد قاسم اورانفورسمنٹ انسپکٹر محمداکرم گجر و دیگر محکمہ جات کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔لائبریری میں 1930سے لیکر2021تک کی شائع شدہ تمام اہم کتب موجود ہونگی۔ علم سے محبت رکھنے والوں کے لئے لیپ ٹاپ سمیت تمام سہولیات اور چھوٹے بچوں کے لئے علیحدہ کتب کا کاونٹر بھی بنایا گیا ہے۔اس موقع پر نجی لیب کے بانی اختر سہیل چغتائی اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویزوڑائچ نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک لائبریری کا قیام ننکانہ صاحب کے شہریوں کے لیے ناگزیر ہے معاشرے میں کتب خانے ذہنی ہسپتال کی حیثیت رکھتے ہیں۔تعلیم اور کتب خانے ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہیں۔دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی تعلیمات کے حوالے سے لٹریچر بھی فراہم کیا جائے گا۔عوامی حلقوں نے ڈیجیٹل لائبریری کے قیام پر ضلعی انتظامیہ اور نجی لیب کو خراج تحسین پیش کیا۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial