ننکانہ خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرڈپٹی کمشنرنے پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا


ننکانہ صاحب( کاروانِ عدل نیوز)ڈپٹی کمشنرننکانہ راجہ منصور احمدنے ننکانہ بائی پاس پر مقیم خانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم 17فروری سے شروع ہو کر 21فروری تک جاری رہے گی ۔پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 42ہزار9سو80 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو لا علاج مرض اور عمر بھر کی معذوری ہے پولیو کی ویکسین ہی پولیو سے بچاﺅ کا واحد اور محفوظ طریقہ ہے، پولیومہم میں اپنے5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد کے علاوہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 624 موبائل ٹیمیں گھر گھر اور تعلیمی درسگاہوں میں ،65فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت جبکہ 22ٹرانزٹ ٹیمیںریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میںکل 711ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اور پولیو کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار نبھائیں، انہوں نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی انسدادپولیو مہم کے ایک روز قبل ضلع بھر میں واقع خانہ بدوشوں کی آبادیوں اور جونپڑ بستیوں میں بچوں کو کور کیا جائے گا کیونکہ یہ ہائی رسک پاپولیشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے لینے سے نہ رہ جائے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرشاہکوٹ صباءسحر نے بھی 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرتحصیل شاہکوٹ میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر صباءسحر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی ترقی کا دارومدارصحت مند افراد پر منحصر ہوتا ہے ہمیں اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے قوم کے معماروں کو بیماریوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے بروقت پولیو کے قطرے پلاکر اپنا قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial