’’مداح غصے سے آگ بگولا ‘‘ انجری کے باعث چھٹی لینے والے حسن علی کی ایسی ویوڈیو سامنے آگئی کہ بس ۔۔۔!

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کے باعث ناصرف سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوئے بلکہ آسٹریلیا کیخلاف بھی نہ کھیل سکے جس کے بعد انہیںپسلیوں میں فریکچر ہو گیا اور اب وہ سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہو چکے ہیں۔ حسن علی انجری کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ری ہیب پروگرام میں شریک تھے تاہم اہلیہ کی پاکستان آمد کے باعث انہوں نے

وہاں سے بھی چھٹی لے لی اور اب بطور ماڈل ریمپ پر واک کی ویڈیو نے ایک نیا ہنگامہ برپا کر دیا جس پر ان کے مداح بھی غم و غصے میں مبتلا ہیں۔ حسن علی پاکستان فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے نظر آئے اور اس دوران انہوں نے وکٹ حاصل کرنے کے جشن منانے کے مخصوص انداز کا اظہار بھی کیا جبکہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial