صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاری

پیرمحل (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدم توجہی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد گداگری ایکٹ نہ ہونے سے شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ باز گداگروں کے ہاتھوں لٹنے لگے فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ مہم چلائی جائے سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں نامعلوم مقامات سے آکر شاہراؤں،چوکوں اور دیگر عوامی مقامات پر بہروپیئے اور پیشہ ور گداگراور برقعہ پوش خواتین بھیک مانگنے کی آڑ میں گھروں میں داخل ہوکر وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ شہری صحت مند وتوانا پیشہ ور بھکاریوں،نشہ باز گداگروں کے ہاتھوں سرعام لٹ رہے ہیں پیرمحل کے سماجی حلقوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی مدد آپ کے تحت انسداد گداگری مہم شروع کی تھی جس سے نہ صرف امداد کے مستحقین کی کفالت کا بندوبست ہواتھا بلکہ پیشہ ور بھکاریوں سے شہریوں کو سکون ملا تھا انتظامیہ کے عدم تعاون کے باعث یہ سلسلہ بند ہوگیا جس سے دوسرے اضلاع کے بھکاریوں نے اس علاقہ کا رخ کرلیا سماجی فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ فعال کرتے ہوئے سرکاری سطح پر ضلع بھر میں انسداد گداگری ایکٹ مہم چلائی جائے

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial