شاہکوٹ سپرئیرکالج کایکجہتی کشمیرکارواں

شاہکوٹ سپرئیرکالج کایکجہتی کشمیرکارواں
سینکڑوں طلباءکی200فٹ کشمیر ی پرچم کے ساتھ ریلی
1000سے زائد لوگوں کے سپرئیر یکجہتی بینر پر دستخط کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے
شاہکوٹ(کاروانِ عدل نیوز)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار اخوت کیلئے شاہکوٹ سپرئیرکالج نے یکجہتی کشمیر کارواں کا انعقاد کیا اس کشمیر کارواں میں سینکڑوں طلباءنے حصہ لیا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ تکمیل پاکستان کیلئے آزادی کشمیر نا گزیر ہے جس کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کالج کے جواں عزم طلباءنے 200فٹ لمبا کشمیر ی پرچم ریلی کے ساتھ لہرا کر اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا جبکہ ریلی میں شامل طلباءو دیگر 1000سے زائد لوگوںنے سپرئیر یکجہتی بینر پر دستخط کر کے دستخطی مہم کا حصہ بنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کالج سٹوڈنٹ میاںاسامہ حبیب کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا چاہئے۔ جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فوجی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ ہم نے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اپنافرض ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019ءکو بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمہ کر کے کشمیریوں کی پوری تاریخ پر خنجر چلا دیا گیا، کشمیری اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیںہمیں ان کی مدد کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial