ریسکیو 1122کو سالانہ 93فی صد بوگس کالز ریسیو ہوتی ہیں

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار نے ریسکیورز کی سالانہ کارکردگی اور ایمرجنسی رپورٹ جاری کر دی۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 2019میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ کو370059کالز موصول ہوئیں جن میں صرف 21140ایمرجنسی کالز تھیں
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیو آفس کانفرنس روم میں ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد شاہد اسلم ،کنٹرول روم انچارج محمد نوید،اسٹیشن کوارڈینیٹر امیر علی، میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام افیسرز کی موجودگی میں میڈیا کو بتایا کہ ایمرجنسی کالز میں5878سڑک کے حادثات،11689میڈیکل ایمرجنسیز،418آگ لگنے کے واقعات،665لڑائی جھگڑوں کے واقعات،33پانی میں ڈوبنے کے واقعات،20عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقعات اور2437دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں
21140ایمرجنسیز میں 23197متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں 3276کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ،19428کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 493افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے زندگی کی بازی ہار گئے ان ایمرجنسیز میں 24میجر حادثات تھے جن میں ریسکیو1122نے 127زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 23افراد زندگی کی بازی ہار گئے ایمرجنسیز ڈیل کرنے کے حوالے نے ریسکیو1122ننکانہ کا اوسط ریسپانس ٹائم 7منٹ رہا ۔ محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے ایمبولینسز میںمیڈیکل سٹاف کی موجودگی میں 7007مریضوں کو چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا حکومت کے اس اقدام کو عوام نے خوش آئند قرار دیا ۔محمد اکرم پنوار نے 2019کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کمیونٹی کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے ریسکیو 1122تربیتی اور آگاہی کورسز کروا رہا ہے اور اب تک ہزاروں طلبہ و طالبات ،فیکٹری ورکرزاور یونین کونسلز میں فرسٹ ایڈ اور فائر فائیٹنگ کی تربیبت فراہم کی جا چکی ہیں
آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ دھند کی صورت مےں مناسب رفتار رکھےں غےر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کرےںاوردھند مےں حادثے کی صورت مےں فوراً گاڑی سے باہر نکل کر محفوظ جگہ پر چلے جائےں اور 1122 پر کال کرےں۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial