ریسکیو 1122آر ایس اوالیون اورریسکیو1122 سی آر آئی الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ

ریسکیو1122ننکانہ صاحب26-04-2019

ریسکیو 1122آر ایس اوالیون اورریسکیو1122 سی آر آئی الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ

گورو نانک بوائز ہائی سکول کے گراءونڈ میں ریسکیو1122آر ایس او الیون اورریسکیو1122 سی آر آئی الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت;34; ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار;34; نے کی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس ہوا اورریسکیو1122آر ایس اوالیون نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 8اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 102سکورز بنائے جبکہ ریسکیو سی آر آئی الیون نے آٹھویں اوورزکی چوتھی گیندپر102رنز کا ٹارگٹ مکمل کر کے میچ جیت لیاسی آر آئی الیون میں حافظ ناصرنے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے چار چاند لگا دیے

میچ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ اور بہتر کارکردگی کو سراہا انہوں نے کھیلوں کو ٹیم ورک اور افراد کی ذاتی صلاحیتوں میں بہترنکھار کے علاوہ ذہنی ،جسمانی،نفسیاتی اور معاشرتی صحت کے لیے ضروری قرار دیا اور ریسکیورز کی فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو باقاعدگی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial