اپوزیشن کے 30ایم این اے پی ٹی آئی جوائن کرنے کیلئے تیار ہیں :وفاقی وزیراعجاز شاہ کا بڑا دعویٰ

  • علیم خان اور جہانگیر ترین ہماری پارٹی کا حصہ ہیں وزیر اعظم ناراض ارکان کو منائیں گے
  • اپوزیشن کے 30ایم این اے پی ٹی آئی جوائن کرنے کیلئے تیار ہیں :وفاقی وزیراعجاز شاہ کا بڑا دعویٰ
  • ہمیں کتے نے نہیں کاٹا کہ گیلپ سروے میںپہلے نمبر پر آنے والے عثمان بزدار کو بدلیں
  • عمران خان پی ٹی آئی کے باپ ہیں وہ سخت حالات میں اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
  • ننکانہ صاحب سے شاہ زیب رضا گجرکی رپورٹ

وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ کا بڑا دعویٰ، میرے پاس30 بندوں کی لسٹ ہے جو اپوزیشن سے پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں،علیم خان اور جہانگیر ترین ہماری پارٹی کا حصہ ہیںوزیر اعظم متحرف ارکان کو منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاﺅں بڈھا میں چیئرمین بیت المال ضلع ننکانہ صاحب رائے مشتاق احمد کھرل ڈیرے پر پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا, پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہر ایک کا حق ہے, عدم اعتماد سے پی ٹی آئی کا کوئی بندہ نہیں گھبرایاہم نے وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ پنجاب بدلنے کی تجویز دی تھی جبکہ گیلپ سروے میں بہتر کارکردگی کے لحاظ سے چاروں وزرائے اعلیٰ سے عثمان بزدار پہلے نمبر پر آئے ہیں اس لیئے ہمیں کتے نے نہیں کاٹا کہ پہلے نمبر پر آنے والے عثمان بزدار کو بدلیں ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس30 بندوں کی لسٹ ہے ۔ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کے باپ ہیں وہ ناراض ارکان کو کنٹرول کریں گے اور منائیں گے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے اپوزیشن نے خودہی اپنے بندے کھڑے کرکے سندھ ہاو¿س پرحملہ کرایا ہو۔ ڈی چوک میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں سے اعلان کے متعلق تمام عقلمند لوگ سر جوڑ کر بیٹھے ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچا جاسکے ۔ اسلام آباد انتظامیہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم دونوں کو جلسے کے لئے جگہ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب کے اراکین اسمبلی, پی ٹی آئی کی قیادت اور عوام عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے ۔جس کا لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے اس میں کوئی گھبرانے کی بات نہیں میں اورعدم اعتماد کی تحریک سے پی ٹی آئی کو کوئی بندہ بھی نہیں گھبرایاہے انہوں نے کہا کہ میرے علم کے مطابق سپیکر اجلاس کو ملتوی نہیں کر سکتا او آئی سی اجلاس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس ایک آدھ دن ملتوی ہو سکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سندھ ہاو¿س پر حملے کرنے کا کسی کو نہیں کہا۔علیم خان بھائیوں کی طرح ہیں وہ میرے ساتھ سیاست میں آئے۔علیم خان اور جہانگیر ترین ہماری پارٹی کا حصہ ہیںاعجازاحمد شاہ نے کہا کہ میں نے شعر ٹویٹ بھی کیا ہے کہ” راہ الفت میں گو بڑے مشکل مقام آئے۔/نہ ہم نے منزل بدلی نہ ہم نے اپنا رہبر بدلا” اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جبکہ چوہدری برادران ابھی سوچ سمجھ رہیں ہیں انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر اتحاد چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کیا تو پہلے حکومت کو ضرور بتائیں گے ۔ اس موقعہ پر رائے عبدالمنان کھرل ، رائے عثمان کھرل ،ایم پی اے میاں محمد عاطف ، سابق ایم این اے چوہدری بلال احمد ورک ، سابق ایم پی اے رائے محمد اسلم خاں کھرل ، سابق تحصیل ناظم شہزاد خالد خاں ، سابق چیئرمین بلدیہ ننکانہ چوہدری نعیم احمد ،چیئرمین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم ، محمد ارشد ساہی ، چوہدری سعید گھمن موجود تھے ۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial