انجمن شہریان شاہکوٹ کی 130بیٹیوں کی باعزت رخصتی

خدمت کرنے والے ہاتھ دعا کرنے والے لبوں سے زیادہ مقدس ہوتے ہیں

مردہ معاشرے کے زندہ لوگ اپنا فرض پہچان کرمذہبی معاشرتی اور اخلاقی فریضہ کے محافظ بن گئے
2016ءسے 2022ءتک خدمت کا تسلسل برقرار رکھادرجنوں مستحق بیٹیوں کے خواب پورے کئے
بے کس بے بس مجبور خاندانوںکا ہاتھ تھامنے والی شاہکوٹ کے غیور بیٹوں کی تنظیم قابل تحسین قابل داد
شاہکوٹ سے حکیم جمیل کی رپورٹ

شاہکوٹ کے غیور اور قابل فخر بیٹوں پر مشتمل تنظیم انجمن شہریان شاہکوٹ نے بے کس بے بس اور مجبور خاندانوںکی مثالی مسیحائیکا کردار نبھاتے ہوئے مزید دس بیٹیوں کی باعزت اور با وقار رخصتی کر کےاہلیان علاقہ کیلئے مثال قائم کر دی نفسا نفسی کے اس دور میں مردہ معاشرے کے زندہ لوگ اپنا فرض پہچان کرمذہبی معاشرتی اور اخلاقی فریضہ کے محافظ بن گئے اور اب تک 130بیٹیوں کی باعزت رخصتی کر چکے ہیںچیف آرگنائزر رضا اسلم چوہدریاور صدر میاں شوکت علی شوکت کی قیادت میں 2016ءسے شروع ہونیوالا یہ مشن 2022ءتک خدمت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جاری و ساری ہے، شاہکوٹ کے ان قابل فخر بیٹے جہاںدرجنوں مستحق بیٹیوں کے خواب پورے کر کے انکے گھر آباد کرنے کا سبب بنے وہیں پربے کس بے بس مجبووالدین کی دلی راحت کا سبب بھی بنے اس قابل تحسین قابل دادکام پر بیٹیوں کے بوڑھے والدین آنسوﺅں سے لبریز ہاتھ آسمان کی جانب اٹھائے انجمن شہریان کیلئے دعا گو نظر آئے اور انکی فلاح اور سلامتی کیلئے دعائیں دیتے رہے۔یاد رہے گذشتہ روز بھی مخیر حضرات کے تعاون سے قصر نور میرج ہال میں دس بیٹیوں کی جہیز کے مکمل سامان کے ساتھ باعزت رخصتی کی گئی جسکے مہمان خصوصی میاں احمد جنید تھے اس موقع پر تنظیم کے ایگزیکٹو ممبرز میاں اجمل فاروق، سید افتخار گیلانی،شیخ زاھد ادریس ،شکیل دانیال،میاں حسنین ،صفدر مغل، عمران نذیر،شفیق طاہرو دیگر درجنوں اراکین نے خدمات سر انجام دیں۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial