آمرانہ ہتھکنڈوں کا تسلسل ہے

پیرمحل (نامہ نگار) آمرانہ ہتھکنڈوں کا تسلسل ہے سینٹ و قومی اسمبلی کے جاری اجلاس عجلت میں ختم کرکے صدارتی آرڈیننس کا نفاد ارکان پارلیمنٹ کی بے توقیری کرنے کے مترادف اقدام ہے ان خیالات کا اظہاامتثال چوہدری ایڈوکیٹ تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ڈالر کی تاریخ کی اونچی اڑان،مہنگائی کا نیا طوفان اور ایمنسٹی سکیم کا بھونڈا اعلان حکمرانوں کی آئی ایم ایف کے ساتھ خفیہ ڈیل کا شاخسانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عمران خان جو ماضی میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو حدف تنقید بناتے رہے اور تحریک انصاف کے برسراقتدار آنے کی صورت اس سکیم سے مستفید ہونے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرنے والے وزیراعظم نے خود اسے اپنا کر ایک نیا یوٹرن لیا ہے جبکہ بے لگام ڈالر کی قیمت میں تیزی کی بدولت ایک ہی جھٹکے میں 666 ارب کے بیرونی قرضے بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم علیمہ باجی بچاوْ پروگرام ہے جو بڑے مگرمچھوں،ٹیکس چوروں اور تحریک انصاف کے پس پردہ سہولت کاروں کو خوب نوازنے کی حکمت عملی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کے لیے تحریک انصاف کو تضادات کا مجموعہ بنا دیا ہے اور عوام سے کیے گئے وعدوں اور اپنے ایجنڈا کی تکمیل سے یکسر منہ موڑ کر قوم کے اعتماد کو زبردست ٹھیس پہنچائی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرکے قوم اپنا کردار اداکرے

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial