آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء : پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کی ممکنہ سازش بے نقاب

بھارت بنگلادیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہار سکتا ہے۔ سابق کرکٹر کا دعویٰ

کراچی: پاکستان اور بھارت نہ صرف جنگ کے میدان میں بلکہ کرکٹ میں بھی عرصہ دراز سے روایتی حریف رہے ہیں۔ بھارت پاکستان کو ہر مرتبہ نیچا دکھانے اور پاکستان کو ایک دہشتگرد ریاست ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے لیکن بالآخر بھارت کو منہ کی ہی کھانا پڑتی ہے لیکن اس سب کے باوجود بھی بھارت اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے سے کسی طور باز نہیں آتا۔
تاہم اب آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کی ممکنہ سازش کا تذکرہ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے بھارت بنگلادیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہار سکتا ہے۔ اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف ایسی حرکتیں کرتا رہا ہے ، اگر بھارت کو لگا کہ وہ کسی ٹیم کو جتوا کر پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر کر سکتا ہے تو وہ ایسا ضرور کرے گا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں کرکٹر باسط علی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے، اس کے بنگلادیش اور سری لنکا سے ابھی میچز باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں بلو شرٹس افغانستان سے کھیلے وہ سب نے دیکھا، لوگ نہیں کہیں گے کہ وہ جان بوجھ کر ہارے، بھارت ایسے انداز میں کھیلے گا کہ کوئی بات بھی نہیں کرسکے گا، جب وہ آسٹریلیا سے کھیلے تھے تو اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے اچھی بیٹنگ نہیں کی۔
باسط علی نے دعویٰ کیا کہ 1992ء کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ لیگ اسٹیج میں پاکستان سے جان بوجھ کر ہارا تھا، عمران خان بھی اس بات سے اتفاق کریں گے، کیویز اپنے ہی ملک میں سیمی فائنل کھیلنے کے لیے ہارے تھے۔ خیال رہے کہ آج پاکستان اور افغانستان اہم میچ میں آج مد مقابل ہوں گے۔

Please follow and like us:
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Social media & sharing icons powered by UltimatelySocial